Follw Us on:

کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکہ، تین افراد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Kp police
عباس آفریدی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر زاہد اللہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عباس آفریدی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں دیگر زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، دھماکے کی اصل نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان شملہ معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا، ایل او سی اب دوبارہ سیز فائر لائن بن جائے گی، وزیر دفاع 

واضح رہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس