Follw Us on:

پل پل بدلتا موسم، کہاں گرمی، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Weather
سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں نگر پارکر، مٹھی اور اسلام کوٹ میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. (تصویر: ڈان نیوز)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم  رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Summar 2
محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں تیزاورگردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، ہدایت کی ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ دن کو دھوپ میں نکنے سے احتیاط کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جون تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا ۔ جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس