Follw Us on:

بلاول، حنا ربانی کھر کی میڈیا سے گفتگو: ’دنیا کے پاس پاکستان کو سننے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bilawal hina
بلاول بھٹو اور حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کی (تصویر: پاکستان میٹرز)

پاکستان کا پارلیمانی سفارتی وفد سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں مختلف ممالک کے دورے پر ہے، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر قائم ہے۔ 

سابق وزرا خارجہ بلاول بھٹو اور حنا ربانی کھر نے لندن میں سفارتی دورے کے دوران عالمی برادری کو باور کرایا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن کے بیانیے سے جڑا ہوا ملک ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں، اور یہی پیغام ہم دنیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ ہم ماضی کی تلخیوں کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں، اور نفرت و تقسیم کے بیانیے کو دفن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انڈیا خطے کو اور اپنے عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ امن کا پیغام جیتے گا اور جنگ و نفرت کی سیاست ہارے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ غیر مشروط اور جامع مذاکرات کا خواہاں ہے کیونکہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے اور اس پر پیش رفت ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو نے ایک برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران مودی حکومت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی کو جنگ کے مترادف قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امن ابھی نہیں ہوا، پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

برطانیہ میں پاکستانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو واضح طور پر یہ بتا رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں انڈیا کے رویے کے باعث امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ جُڑا ہوا ہے اور اسی اصولی موقف کے ساتھ دنیا سے مخاطب ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دنیا کے پاس پاکستان کو سننے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا، کیونکہ انڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے جوہری جنگ جیسے سنگین خطرات منڈلا رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا نے صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک کے ساتھ بھی ایسا رویہ اپنایا جسے عالمی سفارتی حلقے ’Rog Behavior‘ قرار دیتے ہیں۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی شاندار نمائندگی کی ہے۔ جہاں جہاں وہ گئے، انہوں نے امن کا پیغام دیا اور دنیا کو باور کرایا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کا مستقل حل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس