Follw Us on:

فلم ’دیمک‘ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی، فیصل قریشی کا پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والی مداح کو دوٹوک جواب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Web image template (1)
مجھے یہ بتائیں کہ پاکستان کے کون سے ڈرامے ایسے ہیں جن کی کہانیاں ایک جیسی ہیں؟‘‘ (فوٹو: فائل)

نامور اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی مداح کو دوٹوک جواب دے دیا، ساتھ ہی ان کی نئی فلم ’دیمک‘ نے باکس آفس پر شاندار اننگز کا آغاز کر لیا۔

فیصل قریشی حال ہی میں نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مقبول مزاحیہ شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ سونیا حسین اور سینئر فنکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی موجود تھیں۔ پروگرام کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور اپنی نئی فلم پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ایک خاتون مداح نے سوال کیا کہ کیا فلم ’دیمک‘ کی کہانی کچھ مختلف ہے، کیونکہ اکثر پاکستانی ڈرامے ایک جیسے محسوس ہوتے ہیں؟ اس پر فیصل قریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’آپ مجھے یہ بتائیں کہ پاکستان کے کون سے ڈرامے ایسے ہیں جن کی کہانیاں ایک جیسی ہیں؟‘‘

مداح نے اعتراف کیا کہ انہیں نام یاد نہیں مگر زیادہ تر ڈرامے ساس بہو کے گرد گھومتے ہیں۔ فیصل قریشی نے وضاحت کی کہ گزشتہ تین سال سے اس طرح کے روایتی موضوعات پر ڈرامے پیش نہیں کیے جا رہے۔

مزید پڑھیں: بلاول، حنا ربانی کھر کی میڈیا سے گفتگو: ’دنیا کے پاس پاکستان کو سننے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’خئی‘، ’عشق مرشد‘، ’دنیا پور‘، ’کابلی پلاؤ‘، ’بہروپیا‘، ’سراب‘ اور ’فرار‘ جیسے منفرد موضوعات پر مبنی ڈرامے اس وقت پاکستانی اسکرینز کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی اب یکساں کہانیوں سے نکل کر متنوع اور تخلیقی موضوعات کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ کہنا کہ سب کچھ ایک جیسا ہے، انصاف کے منافی ہے۔

دوسری جانب فیصل قریشی کی نئی فلم ’’دیمک‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی سینما گھروں میں دھوم مچا دی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف ابتدائی دو دنوں میں 7 کروڑ روپے کا بزنس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی ’’دیمک‘‘ کو پاکستان کی سب سے بڑی ہارر فلم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے سنسنی خیز مناظر اور خوفزدہ کر دینے والی کہانی نے ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ فلم کو موصول ہونے والا مثبت ردعمل بتاتا ہے کہ شائقین بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل، بدھ اور جمعرات کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

فلم کی کامیابی میں فیصل قریشی کے ساتھ ساتھ سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر مایہ ناز فنکاروں کی شاندار اداکاری نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس