Follw Us on:

انڈیا کا مقدمہ اور جنگ جھوٹ پر مبنی ہے، بلاول بھٹو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا کا مقدمہ اور جنگ جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ پاکستان کا مقدمہ حقیقت پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی وفد بہت اچھا کردار ادا کر رہا ہے اور برطانیہ میں مزید ملاقاتیں کر رہا پے۔ انڈیا کے وفد کے مقابلے میں ہمارے وفد کو زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کے بعد دنیا کو یہی توقع تھی کہ اب جنگ نہیں ہوگی لیکن انڈیا کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ وہ جنگ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، خصوصاً امریکا اور برطانیہ کو چاہیے کہ وہ انڈیا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں، پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان کسی بھی تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں، اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن خطے میں پائیدار امن تاحال قائم نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ’فلسطینیوں کے خلاف تشدد‘، برطانیہ سمیت چار ممالک نے اسرائیلی وزرا پر پابندی لگا دی

بلاول بھٹو زرداری نے انڈیا پر بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ رویہ نہ صرف غیر ذمے دارانہ ہے بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے،دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے کے لیے بات چیت کی راہ اپنانی ہوگی، کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستانی اسکول بس پر حملے کے پیچھے انڈیا کے ملوث ہونے کے شواہد حاصل ہوئے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے بلوچستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیا اور کہا کہ پاکستان دنیا کے سامنے بلوچ علیحدگی پسند گروپوں کی انڈین معاونت کے ثبوت بھی پیش کر چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس