سعودی عرب نے حج کی تکمیل کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیےعمرہ ویزہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نئے عمرہ سیزن کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ہے اور آج بروز بدھ 11 جون سے اجازت نامے نسخ ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔
یہ ایپ نہ صرف عمرہ کا بغیر کسی رکاوٹ کے تجربہ فراہم کرتی ہے بلکہ آسان بکنگ اور اجازت نامے کے اجراء میں بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ حج سیزن کے آغاز پر سعودی حکومت نے اپریل میں عمرہ ویزے معطل کر دیے تھے، غیر ملکی زائرین کو 29 اپریل تک واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔
وزارت نے عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دیں۔
مزید پڑھیں:’فلسطینیوں کے خلاف تشدد‘، برطانیہ سمیت پانچ ممالک نے اسرائیلی وزرا پر پابندی لگا دی
پاکستان نے بعد از حج فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے کیونکہ پہلی پرواز 307 پاکستانی عازمین کو لے کر بدھ کی صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی پرواز PK-732 جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی اور صبح 3 بج کر 50 منٹ پر اسلام آباد پہنچی۔
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایئرپورٹ پر حجاج کا استقبال کیا۔ یہ آپریشن پاکستان بھر میں اضافی پروازوں کی لینڈنگ کے ساتھ جاری رہے گ