Follw Us on:

عاصم اظہر نے میرب سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Azhar
عاصم اظہر نے میروب علی سے بریک اپ کی تصدیق کر دی( فائل فوٹو)

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اداکارہ میرب علی کے ساتھ ان کی منگنی ختم ہو گئی ہے۔

ویڈیو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ہم نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ وہ ایک ساتھ خوبصورت لمحات اور مستقبل کی امیدیں شیئر کر چکے تھے، تاہم زندگی نے ایک مختلف موڑ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا، جس میں دونوں خاندان شامل تھے۔

Asim azhar post
ویڈیو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ہم نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ( فوٹو : انسٹاگرام)

عاصم اظہر نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور اس معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بطور جوڑے ان کی حمایت کی اور مسلسل محبت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم پاکستان عرب امارات پہنچ گئے، دورے کا مقصد کیا ہے؟

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، جہاں بہت سے مداحوں نے مایوسی اور ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ کچھ نے بریک اپ کی وجوہات کے بارے میں سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر کا نام اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا تھااور ان کے بریک اپ کی خبریں بھی خاصی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس