امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ‘میک امریکا گریٹ اگین’ (میگا) کیمونٹی کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد امریکا کو اس میں ملوث نہ ہونے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے پرواسرائیل حامی چارلی کرک نے اپنی پاڈ کاسٹ میں ٹرمپ کے حامیوں سے اسرائیلی حملے کی حمایت کے متعلق پوچھا تو جواب میں اکثریت نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
چارلی کرک کے مطابق اسرائیل کے اس اقدام کی مخالفت کرنے والے اکثریت میں ہیں، جن کی تعداد تقریباً 99 فیصد ہے۔’
کرک نے پوچھا کہ کیا ‘امریکا فرسٹ’ کی ڈاکٹرائن اس اقدام کے ساتھ چل سکتی ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملہ ٹرمپ کے حامیوں میں بڑی تقسیم پیدا کرے گا۔
چارلی کرک نے ایک پر اپنے 50 لاکھ فالوورز سے سوال پوچھا کہ ‘کیا امریکا کو اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں ملوث ہونا چاہیے؟’ جواب دینے والوں کی 90 فیصد تعداد نے جواب میں انکار کیا۔
مزید پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملہ: خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
ایک اور میگا ایکٹیوسٹ جیک پوسوبیک نے حملوں سے قبل ٹرمپ کو مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد میں تباہ کن تفریق پیدا کردے گا۔
جیک کے مطابق ٹرمپ نے نئی جنگیں شروع نہ کرنے کی الیکشن مہم کے ذریعے سوئنگ اسٹیٹس کو اپنے حق میں کافی تھا۔’وسط مدتی انتخابات بہت دور نہیں اور کانگریس میں ٹرمپ کی اکثریت بہت کم ہے۔’
واضح رہے کہ امریکی چینل اے بی سی نے جمعہ کو ٹرمپ کا بیان نشر کیا تھا، جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی حملوں کو ‘زبردست’ قرار دیا تھا تاہم یہ ان کے حامیوں کی جانب سے اچھے انداز میں نہیں دیکھا گیا۔