Follw Us on:

گرمی کی شدت میں کمی، محکمہ موسمیات نے ’پری سون‘ بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Heat wave
ہیٹ ویوز کی وجوہات میں سب سے نمایاں گلوبل وارمنگ ہے۔( فائل فوٹو)

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں جلد کمی آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 15 جون کو زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خاص طور پر میدانی علاقوں میں بہت زیادہ گرمی ہوگی۔ تاہم کچھ مقامات پر جزوی طور پر بادل چھانے، گرد آلود ہوائیں چلنے، گرج چمک اور ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ صورتحال جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دیکھی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ہفتے کی شام سے سندھ کے مشرقی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ تھرپارکر اور عمرکوٹ میں گرج چمک، بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

اتوار کو یہ سسٹم مزید علاقوں تک پھیل جائے گا اور گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، مٹھی، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، کراچی اور حیدرآباد میں بارش اور آندھی آ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں 13 سے 16 جون کے دوران گرد آلود طوفان، بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور وسطی پنجاب کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی 16 جون تک بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ یہ موسم کی تبدیلی ملک میں جاری شدید گرمی سے عارضی ریلیف فراہم کرے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس