Follw Us on:

جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد بدستور کھلی ہے، پاکستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak iran border
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے ایرانی فضائی راستوں پر سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ (فوٹو: ایرانی میڈیا)

پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد بدستور کھلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران سے پاکستان واپس آنے والے شہری مسلسل آرہے ہیں اور پاکستان سے ایران جانے والے بھی زمینی راستے سے سرحد پار کر رہے ہیں۔

 وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کا فضائی راستہ بند لیکن زمینی سرحد سے آمد و رفت جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے جمعے سے زائرین کو اپنے شیڈول پر نظرثانی کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے ایرانی فضائی راستوں پر سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی شہریوں کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے اور آج سے اس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

Pak iran border.
تہران اور بغداد میں موجود ہزاروں پاکستانی مذہبی زائرین اور مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ (فوٹو: ایرانی میڈیا)

تہران اور بغداد میں موجود ہزاروں پاکستانی مذہبی زائرین اور مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تہران میں موجود ایک پاکستانی مسافر نے نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے کا ایمرجنسی نمبر بند ہے اور عراق میں بھی ایمرجنسی نمبرز پر کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔

ذرائع کے مطابق ایران میں تعینات پاکستانی سفیر ان دنوں چھٹیوں پر پاکستان میں موجود ہیں۔ بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ اگرچہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، تاہم آج مذہبی تعطیل کے باعث بند ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق زمینی راستے سے ایران آنے والوں کی واپسی کا بندوبست کیا جا رہا ہے اور پاک ایران سرحد پر تعینات عملے کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی خطے کی صورتحال بہتر ہوگی، پاکستان سے ایران کے لیے سفری اجازت دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ فی الحال شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پاکستانی سفارت خانوں سے رابطے میں رہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس