Follw Us on:

بھکر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرا بتول سمیت 3 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bhakkar attack
نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ (فوٹو: فائل)

پنجاب کے ضلع بھکر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر حملہ کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرا بتول سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرا بتول، ثناء اللہ اور عرفان جاں بحق ہو گئے، جب کہ ثمرا بتول کا 13 سالہ بیٹا خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا محرک ذاتی دشمنی یا سیاسی بنیادوں پر بھی ہو سکتا ہے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ افسوسناک واقعہ منڈی ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس