Follw Us on:

پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری، کس خوش نصیب کو کتنی رقم ملے گی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Currency
پرائز بانڈ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کے لیے بچت کا ایک محفوظ اور مقبول ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ (فوٹو: پرافٹ ٹوڈے)

نیشنل سیونگ سینٹر (این ایس سی) نے پیر کے روز 200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے، جس کے مطابق پہلا انعام 774331 نمبر کے بانڈ کو ملا ہے۔ خوش نصیب فاتح کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

دوسرا انعام پانچ افراد کے حصے میں آیا ہے، جن کے بانڈ نمبرز 976082، 978550، 464840، 265610 اور 097127 ہیں۔ ہر جیتنے والے کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔ تیسرا انعام متعدد افراد کو دیا جائے گا اور ہر شخص کو 1,250 روپے ملیں گے۔

Curency.
مختلف مالیتوں میں دستیاب یہ بانڈز جن کی قیمت 100 سے 40,000 روپے تک ہوتی ہے۔ (فوٹو: اکانومی ٹائمز)

پرائز بانڈ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کے لیے بچت کا ایک محفوظ اور مقبول ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ اسکیم 1960 کی دہائی سے قومی بچت مرکز اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے جاری ہے، جو شہریوں کو اپنی بچتیں محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ انعام جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

مختلف مالیتوں میں دستیاب یہ بانڈز جن کی قیمت 100 سے 40,000 روپے تک ہوتی ہے، لوگوں کو اپنی مالی استطاعت کے مطابق سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

انعام جیتنے والے افراد نامزد بینک برانچوں یا قومی بچت کے دفاتر سے انعامی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ تاہم، موجودہ ٹیکس قوانین کے تحت فائلر افراد سے انعام پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 35 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس