Follw Us on:

انسٹاگرام نے نئے فیچرز متعارف کرا دیے، پروفائل کی ترتیب اپنی مرضی سے کیسے بدل سکتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
What's new on instagram
اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کو روایتی چوکور انداز کے بجائے عمودی ترتیب میں بھی دیکھ اور ترتیب دے سکیں گے۔ ( فوٹو: تھنڈرکلپ)

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن کا مقصد ایپ کے استعمال کو زیادہ ذاتی نوعیت کا بنانا اور اظہار کے مزید طریقے فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچرز رواں ہفتے سے دنیا بھر میں مرحلہ وار متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

میٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انسٹاگرام نے پروفائل گرڈ کو کسٹمائز کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کو روایتی چوکور انداز کے بجائے عمودی ترتیب میں بھی دیکھ اور ترتیب دے سکیں گے۔ میٹا کے مطابق، “صارفین اپنی پروفائل گرڈ کو اپنی پسند کے مطابق ترتیب دینے کے قابل ہوں گے۔”

Instagram update profile
انسٹاگرام نے ایک اور فیچر کے تحت صارفین کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ اپنی پروفائل پر دکھائے جانے والے مواد کو فالوورز کے لیے ایڈٹ کر سکیں گے۔ ( فوٹو: کشانو کرماکر)

یہ فیچر اگست 2024 سے آزمائشی بنیادوں پر مخصوص صارفین کے لیے دستیاب تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مطالبہ کافی عرصے سے صارفین کی جانب سے کیا جا رہا تھا۔

انسٹاگرام نے ایک اور فیچر کے تحت صارفین کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ اپنی پروفائل پر دکھائے جانے والے مواد کو فالوورز کے لیے ایڈٹ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، انسٹاگرام نوٹس میں سپوٹیفائی گانوں کو شیئر کرنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق، “اب صارفین جب بھی سپوٹیفائی پر کوئی نیا گانا سنیں گے، تو اس کا نام اور گلوکار کی معلومات خودکار طور پر انسٹاگرام نوٹس میں ظاہر ہوں گی۔” انسٹاگرام نے اسٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے ہینڈ رائٹنگ فونٹس کا نیا سیٹ بھی متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین اپنے مواد کو مزید منفرد انداز میں پیش کر سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ ان اپڈیٹس کا مقصد صارفین کو بہتر اظہار اور ذاتی کنٹرول کے مزید اختیارات دینا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کی عالمی سطح پر دستیابی مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس