Follw Us on:

دھول اور آلودگی سے متاثر کراچی، ڈاکٹروں کے مطابق انفلوئینزا سے بچاؤکے لیے کیا احتیاطی تدابیر ضروری ہیں؟

تراب رشید
تراب رشید
Website web image logo

کراچی میں سڑکوں کی کھدائی اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہر بھر میں اڑتی ہوئی دھول نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے،

جس کے نتیجے میں نزلہ زکام اور انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ماہر امراض اطفال ڈاکٹر اظہر چغتائی کا کہنا ہے کہ شہر میں وائرس کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور بچے بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس صورتحال سے بچاؤ کا واحد حل ماسک کا استعمال ہے، جس کی اہمیت پر ڈاکٹر اظہر نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ نزلہ زکام میں مبتلا بچوں کو کلاسوں میں ماسک پہننے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر سیف نے بھی موسمیاتی تبدیلیوں اور صفائی ستھرائی کی کمی کی وجہ سے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں

۔ کراچی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں جہاں حادثات کا سبب بن رہی ہیں، وہیں یہ انفلوئنزا اور نزلہ زکام جیسے امراض کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بھی بن رہی ہیں،

اور طبی ماہرین کے مطابق ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر جیسے ماسک کا استعمال ضروری ہے۔

Author

تراب رشید

تراب رشید

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس