پنجاب کے وزیر برائے مزدور اور انسانی وسائل فیصل ایوب کھوکھر نے ‘پاکستان میٹرز’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے بھی کیے۔ پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میں ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا۔
فیصل کھوکھر کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے اور مریم نواز کی قیادت میں تبدیلی کا نیا باب شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت میں نہ صرف اضافہ کر رہے ہیں بلکہ اس کی ادائیگی کے لیے قانون سازی بھی کر رہے ہیں۔ اب کیش میں تنخواہ دینے کے سلسلے کو ختم کر کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔
وزیر برائے کھیل، مزدور اور انسانی وسائل فیصل کھوکھر نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے فروغ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ رقم مختص کر رہے ہیں۔ اب ٹینس کورٹ سے لے کر اسکوائش کمپلکس تک تمام ادھورے منصوبے مکمل ہوں گے۔
پنجاب بجٹ 2025-26 میں مزدوروں کی تنخواہ کم از کم کتنی مقرر کی گئی؟ مزدوروں کی تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے کون سی حکمت عملی اپنائی جائے گی؟ کھیلوں کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا گیا؟ یہ سب اور مزید جاننے کے لیے ویڈیو ملاخطہ کریں۔