Follw Us on:

پنجاب بجٹ 2025-26، ترقیاتی فنڈز میں 47 فیصد اضافہ، تعلیم و صحت کو کتنا حصہ ملا؟

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد
Punjab unveils
مریم اورنگزیب کے مطابق، "بجٹ میں 3132 ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے 124 ارب روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل ہوں گے۔ ( فوٹو: ڈیلی ٹائیمز)

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1240 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد زائد ہے۔ بجٹ کا اعلان سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب مریم اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کیا۔

حکومتِ پنجاب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا، جس میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور سماجی بہبود کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ،بجٹ کا اعلان لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ بجٹ کا اعلان مالی سال 2025-26 کے آغاز سے قبل جون 2025 کے دوسرے ہفتے میں کیا گیا۔

بجٹ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینا، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرنا، مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانا، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تمام علاقوں میں مساوی ترقی فراہم کرنا ہے۔ 

مریم اورنگزیب کے مطابق، “بجٹ میں 3132 ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے 124 ارب روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل ہوں گے۔” تعلیم کے لیے بجٹ کو 65 ارب سے بڑھا کر 149 ارب روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 181 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ کا 27 فیصد حصہ تعلیم اور صحت پر مشتمل ہے۔

Punjab govt unveils
زراعت، لائیو اسٹاک اور آبپاشی کے لیے بھی خاطر خواہ بجٹ رکھا گیا ہے، جبکہ فشریز، جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ( فوتو: دی نیشن)

انہوں نے بتایا کہ “دسمبر 2025 تک لاہور میں پہلا پبلک سیکٹر آٹزم سکول مکمل ہو جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپس فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 50 ہزار طلبہ کو دیے جا چکے ہیں۔” سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں، اور واسا کا دائرہ کار 10 اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے 85 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جس میں 1100 الیکٹرک بسوں کی خریداری شامل ہے۔ لاہور میں پہلے ہی 24 الیکٹرک بسیں شامل کی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر اظہارتشکر: ’ترقی کے ثمرات گاؤں گاؤں پہنچیں گے

زراعت، لائیو اسٹاک اور آبپاشی کے لیے بھی خاطر خواہ بجٹ رکھا گیا ہے، جبکہ فشریز، جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق، “پچاس ہزار سے زائد افراد کو ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں پر مکانات دیے گئے ہیں۔”

فنانشل نظم و ضبط پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “650 ارب روپے کے ڈومیسٹک قرضے ختم کر دیے گئے، اور رواں سال 740 ارب روپے کا بجٹ سرپلس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔” حکومتی ترجمان کے مطابق، یہ بجٹ انسانی ترقی، مالیاتی نظم، تعلیم، صحت، ماحولیات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی وژن کی عملی شکل ہے۔

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس