Follw Us on:

ایران اسرائیل کشیدگی، لاہور سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی مؤخر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistan iran
پاکستان ریلویز کے تحت چلنے والی یہ خصوصی ٹرین جو 16 بوگیوں پر مشتمل ہے جن میں مختلف اقسام کے تجارتی کنٹینرز موجود ہوتے ہیں۔ ( فوٹو: پاکستان ٹوڈے)

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے باعث پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور سے روس کے شہر اسٹراخان روانہ ہونے والی پہلی مال بردار ریل گاڑی کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ ٹرین 22 جون 2025 کو لاہور سے روانہ ہونا تھی۔

پاکستان ریلویز کے تحت چلنے والی یہ خصوصی ٹرین جو 16 بوگیوں پر مشتمل ہے جن میں مختلف اقسام کے تجارتی کنٹینرز موجود ہوتے ہیں۔ یہ ٹرین ایران، ترکمانستان اور قازقستان کے راستے روس کے شہر اسٹراخان پہنچتی، جہاں پاکستانی برآمدات کو وسطی ایشیائی اور روسی منڈیوں تک رسائی دی جاتی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق، “ٹرین کی روانگی ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب مؤخر کی گئی ہے کیونکہ اس کشیدگی کے باعث متعلقہ ممالک کے متعدد زمینی راستے اور سرحدیں بند ہو چکی ہیں۔” ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مال بردار ٹرین کا شیڈول آئندہ اطلاع تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Website web image logo (1)
اس منصوبے کے آئندہ مرحلوں میں کنٹینرز کی تعداد بڑھا کر 30 سے 50 تک لے جانے کا منصوبہ تھا تاکہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ حاصل ہو۔ ( فوٹو: اے این آئی نیوز)

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے آئندہ مرحلوں میں کنٹینرز کی تعداد بڑھا کر 30 سے 50 تک لے جانے کا منصوبہ تھا تاکہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ حاصل ہو۔ یہ اقدام پاکستان، روس، قازقستان اور ترکمانستان کے درمیان کثیرملکی تجارتی تعاون کے تناظر میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا تھا۔

پاکستان ریلویز کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، “یہ منصوبہ پاکستانی مصنوعات کی وسطی ایشیائی اور روسی منڈیوں میں براہ راست رسائی کے لیے اہم تھا، تاہم موجودہ جغرافیائی کشیدگی کے باعث اس پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا۔”

سرکاری حکام کے مطابق، ٹرین کی روانگی اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک علاقائی سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہو جائے۔ حکومتی سطح پر متبادل راستوں اور سفارتی کوششوں پر غور جاری ہے تاکہ منصوبے کو مستقبل میں عملی شکل دی جا سکے۔ متعلقہ اداروں کے مطابق، اگر خطے میں استحکام بحال ہو جاتا ہے تو اس تجارتی راہداری کو دوبارہ فعال کرنے کے امکانات روشن ہیں، تاہم فی الحال تمام تر سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس