Follw Us on:

ملک بھر میں شدید گرمی، یہ سلسلہ کب تک رہے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Temperature rise
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ دادو، جیکب آباد اور نوکنڈی میں ریکارڈ کیا گیا۔ ( فوٹو: پکلرٹس.نیٹ)

محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں 19 اور 20 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ دادو، جیکب آباد اور نوکنڈی میں ریکارڈ کیا گیا۔ یہ درجہ حرارت اور موسمی حالات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیے گئے، جبکہ آنے والے دو دن یعنی 19 اور 20 جون کو بھی اسی نوعیت کے موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Heatwave
محکمہ موسمیات نے شہریوں، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور خواتین کو مشورہ دیا ہے۔ ( فوٹو: ڈان)

ملک کے میدانی علاقے، خصوصاً سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ان شہروں میں دادو، جیکب آباد، نوکنڈی، موہنجو داڑو، دالبندین، نواب شاہ، سبی، روہڑی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھر اور ٹنڈو جام شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسم کی شدت معمول کے گرم اور خشک موسم کی توسیع ہے جو جون کے مہینے میں عمومی طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تاہم، درجہ حرارت کا مسلسل بلند رہنا صحت کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ “شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، دن کے وقت خاص طور پر دوپہر اور بعد از دوپہر کے دوران باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔”

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس