امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں میں ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بریفنگ کے دوران کیا۔
عالمی نشرایاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ سفارتی کوششوں کو مکمل موقع دیا جائے، تاکہ کسی بھی ممکنہ امریکی کارروائی سے قبل پرامن حل کی گنجائش باقی رہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگلے دو ہفتے میں کوئی فیصلہ کریں گے،ایران کےپاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتے،امریکا نے مذاکرات کے لیے ایران کو 60دن دیے، 61دن پر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں:ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی اور شیرین عبادی کی جنگ کے خاتمے کی اپیل
صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور خطے میں فوجی تصادم کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق، اگلے چند ہفتے ایران اور عالمی برادری کے لیے انتہائی اہم ہوں گے۔