Follw Us on:

سینئر اداکارہ عائشہ خان مردہ حالت میں فلیٹ سے برآمد، قتل ہے یا طبعی موت؟ ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں

حسیب احمد
حسیب احمد
Pakistani actress ayesha khan's week
ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق، پولیس کو جمعرات کی شب اطلاع ملی کہ گلشنِ اقبال میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ ( فوٹو: ڈیلی پاکستان انگلش نیوز)

معروف سینئر پاکستانی اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق وہ تنہا رہائش پذیر تھیں اور ان کی لاش کئی روز پرانی لگتی ہے۔

ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق، پولیس کو جمعرات کی شب اطلاع ملی کہ گلشنِ اقبال میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ “ابتدائی تفتیش کے مطابق، خاتون کی شناخت عائشہ خان کے طور پر ہوئی، جو ماضی کی معروف اداکارہ تھیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ان کی لاش گھر سے بدبو آنے کی شکایت پر برآمد کی گئی۔

Senior actor ayesha khan passes away
اداکارہ عائشہ خان کا فنی سفر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے معروف ڈراموں جیسے افشاں، عروسہ، آنچ، بندھن اور ‘شام سے پہلے’ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا۔ ( فوٹو: ریویویت)

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد نعش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی رہائش تنہا تھی اور ان کا بیٹا کراچی سے باہر مقیم ہے، جو اب شہر کی طرف روانہ ہے۔ بیٹے کی آمد کے بعد تدفین کے حوالے سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اداکارہ عائشہ خان کا فنی سفر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے معروف ڈراموں جیسے افشاں، عروسہ، آنچ، بندھن اور ‘شام سے پہلے’ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا۔ وہ نامور اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں، جن کا انتقال بھی چند برس قبل ہوا تھا۔

اداکار خالد انعم نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی سینما اور ڈراما انڈسٹری کی ایک اور قابل احترام شخصیت ہمیں چھوڑ گئیں۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے، اور آخری رسومات کا فیصلہ لواحقین کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس