Follw Us on:

فلم تھنڈر بولٹس میں مارول نے کیوں جعلی سین شوٹ کیا؟ فلورنس پگھ کا انکشاف

حسیب احمد
حسیب احمد
Marvel's thunderbolts cinemacon footage may have just confirmed a long running reddit theory
مارول اسٹوڈیوز نے اپنی نئی فلم ’تھنڈر بولٹس‘ کے اصل انجام کو چھپانے کے لیے ایک جعلی اختتامی منظر بھی فلمایا۔ ( تصویر: گیمز رڈار)

ہالی ووڈ اداکارہ فلورنس پگھ نے انکشاف کیا ہے کہ مارول اسٹوڈیوز نے اپنی نئی فلم ’تھنڈر بولٹس‘ کے اصل انجام کو چھپانے کے لیے ایک جعلی اختتامی منظر بھی فلمایا تھا تاکہ فلم کی کہانی یا نیا ٹائٹل قبل از وقت منظرعام پر نہ آئے۔

فلم کی ڈیجیٹل ریلیز سے قبل ایک غیر ملکی میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فلورنس پگھ، جو فلم میں ییلی نا بیلووا کا کردار ادا کر رہی ہیں، پگھ نے بتایا کہ ہم نے ایک ایسا منظر بھی شوٹ کیا جس میں وہ کہتی ہے ’دی نیو تھنڈر بولٹس‘ اور سب نے خوشی کا اظہار کیا، پھر پس منظر میں موجود اداکاروں کو ہٹا کر جولیا کا اصل ڈائیلاگ فلمایا گیا۔

Florence pugh gives us the best look behind
فلم کے اصل انجام میں ولنٹینا الیگریا ڈی فونٹین، جس کا کردار جولیا لوئس ڈریفس ادا کر رہی ہیں، اس گروپ کو ’نیو اوینجرز‘ کا نام دیتی ہیں۔ ( تصویر: گیمز راڈار)

یاد رہے کہ فلم کے اصل انجام میں ولنٹینا الیگریا ڈی فونٹین، جس کا کردار جولیا لوئس ڈریفس ادا کر رہی ہیں، اس گروپ کو ’نیو اوینجرز‘ کا نام دیتی ہیں۔ یہ انجام مارول کی مستقبل کی فلموں کی کہانیوں سے منسلک ہے۔

مارول کی یہ نئی فلم گزشتہ ماہ عالمی سطح پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز یکم جولائی کو ہوگی، جس میں حذف شدہ مناظر، ہنسی مذاق کی جھلکیاں، ہدایت کار کی کمنٹری اور خصوصی فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

اداکارہ کے انکشاف کے بعد شائقین اس بات میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ آیا مستقبل میں مارول کی مزید فلموں کے ٹائٹل بھی ایسے ہی خفیہ رکھے جائیں گے یا نہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس