Follw Us on:

بلاول بھٹو کا وطن واپسی پر استقبال: ’پاکستان ہر میدان میں کامیاب، انڈیا ناکام رہا

احسان خان
احسان خان
Bilawal bhutto speech
بلاول بھٹو کا وطن واپسی پر استقبال: ’پاکستان ہر میدان میں کامیاب، انڈیا ناکام رہا( فائل فوٹو)

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، سابق وزیر خارجہ و پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں کامیاب ہوا ہے اور انڈیا ناکام ثابت ہوا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور یورپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، کامیاب دوروں کے بعد وطن واپسی پربلاول بھٹو زرداری کا کراچی ایئرپورٹ پر عوامی استقبال کیا گیا۔

کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا اور ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت ہار گیا، جب ملک کے صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف ہیں تو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور میں کشمیریوں کی آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے، پی ٹی آئی دور میں بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا اس وقت کے وزیراعظم نے کہا میں کیا کروں؟

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس