Follw Us on:

کاغان میں تین سیاح جاں بحق، کون لوگ تھے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Glacier

وادی کاغان کی خوبصورتی دیکھنے کی خواہش باپ بیٹے کو موت کی وادی میں لے گئی، مرنے والوں میں ایک تیسرا سیاح بھی شامل ہے۔

یہ واقعہ وادی کاغان میں سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشیئر کا ایک حصہ بیٹھنے کی وجہ سے پیش آیا جہاں گلیشیئر کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔

افسوسناک حادثے پر صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی اسرائیلی حکومت خطے میں امن کے لیے بڑی رکاوٹ ہے، ترک صدر

انہوں نے سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ زاہد چن زیب نے سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس