Follw Us on:

ایران-اسرائیل تنازع: اسرائیلی حملوں میں درجنوں خواتین اور بچے شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iranian chaild
تنازع میں شہید ہونے والوں کی مکمل تعداد کو جاری کیے ہوئے کئی دن گزر ہوگئے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

ایران حکومت کی ترجمان فاطمہ موہجرانی کا کہنا اسرائیلی حملوں میں درجنوں خواتین اور بچے شہید ہوگئے ہیں، ایران میں اسرائیلی حملوں میں 54 خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی مہم شروع کرنے کے بعد سے 94 دیگر خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اس تنازع میں شہید ہونے والوں کی مکمل تعداد کو جاری کیے ہوئے کئی دن گزر گئے ہیں۔ اتوار کے روز وزارت صحت نے کہا کہ ایران میں مجموعی طور پر 224 افراد شہید ہو چکے ہیں، جب کہ اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہے۔

ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفرغنندی نے اس دوران کہا کہ ایران میں اسرائیلی حملوں سے تین ہسپتال متاثر ہوئے اور دو ڈاکٹر مارے گئے۔

Israel iran iii
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے 13 جون 2025 سے شدت اختیار کر رکھی ہے۔ (فوٹو: فائل)

سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے ظفرغنڈی کے حوالے سے بتایا کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم شروع کرنے کے بعد سے قومی صحت ٹیم کے دو ارکان، ایک ماہر امراضِ نسواں اور ایک بچوں کی ڈاکٹر اپنے بچے سمیت حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔

ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز آرگنائزیشن کے سربراہ جعفر میادفر نے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آرآئی بی کے حوالے سے بتایا کہ سات ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا اور 14 ہنگامی طبی عملہ حملوں میں زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی اسرائیلی حکومت خطے میں امن کے لیے بڑی رکاوٹ ہے، ترک صدر

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے 13 جون 2025 سے شدت اختیار کر رکھی ہے، جس میں دونوں ممالک کی جانب سے فضائی اور میزائل حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ اس جنگ میں اب تک متعدد فوجی اور شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور دونوں طرف کی حکومتوں نے ایک دوسرے پر جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے، تاہم انہوں نے اس پر فیصلہ کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت لیا ہے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس