Follw Us on:

قومی اسمبلی اجلاس، وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران ہنگامہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Parliment
صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ ( تصویر: آج نیوز)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن، خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔

صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

اجلاس میں سینٹ کی سفارشات پر بحث کے آغاز پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کو تقریر کی اجازت دی، جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے نعرے بازی کی اور موقف اختیار کیا کہ بلاول کی تقریر میں مداخلت کے بعد وہ اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دیں گے۔ اسپیکر نے پیپلزپارٹی ارکان سے اپیل کی کہ آپ دل بڑا کریں، عمر ایوب کو بولنے دیں۔ دو غلط مل کر ایک درست نہیں ہوتے۔

ایوان کا ماحول اس وقت مزید خراب ہو گیا جب اقبال آفریدی نے بلاول بھٹو پر سخت تنقید کی، جس پر پیپلزپارٹی ارکان غصے میں اسپیکر کے ڈائس تک پہنچ گئے۔ اسپیکر نے واضح کیا، یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ بلاول سے درخواست کریں کہ وہ اپنے ارکان کو ایوان کا ماحول بہتر بنانے پر آمادہ کریں۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر اسپیکر نے ایجنڈا آئٹم تین کو کچھ دیر کے لیے مؤخر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو بجٹ بحث سمیٹنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا، ایوان کا ماحول اقبال آفریدی نے خراب کیا، سیکیورٹی کو بلائیں۔

حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی سے وزیر خزانہ کو بچانے کے لیے انہیں گھیر لیا۔ اسی دوران اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس سے اجلاس کا نظم متاثر ہوا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس