Follw Us on:

سردار جی 3، کیا انڈین پابندیوں کے باوجود ہانیہ عامر نے بالی وڈ میں جگہ بنا لی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Diljit dosanjh drops pic
پاکستانی اداکارہ ہانیا عامر کی انڈین فلم ’سردار جی 3‘ میں موجودگی کی تصدیق کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ (تصویر: انڈیا فورمز)

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی انڈین فلم ’سردار جی 3‘ میں موجودگی کی تصدیق کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

فلم کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا جس میں ہانیہ کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔

فلم میں ہانیہ عامر کو دلجیت سنگھ دوسانجھ کے ہمراہ برطانیہ کے ایک پرسرار محل میں مافوق الفطرت قوتوں کا مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل انڈین فلمی اداروں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی اطلاعات کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ہانیا عامر کو فلم سے نکال دیا جائے گا۔

تاہم فلم کے ٹریلر کے اجراء نے ان خبروں کی تردید کر دی۔ اس موقع پر دلجیت دوسانجھ نے فلم کے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم صرف بیرونِ ملک ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انڈین فلمی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز کے صدر بی این تیواری نے دوسانجھ کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

Sardaarji 3 (2025) release date is friday, june 27
تاہم فلم کے ٹریلر کے اجرا نے ان خبروں کی تردید کر دی۔ اس موقع پر دلجیت دوسانجھ نے فلم کے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم صرف بیرونِ ملک ریلیز کی جائے گی۔ (تصویر: پلیکس)

اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہی ہوں۔ یاسر حسین نے کہا کہ بہت سے فنکار انڈین فلموں میں کام کر چکے ہیں، مگر ہانیہ کا کردار ان حالات میں تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

انوشے اشرف نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں نے معاون کردار کیے، ہانیا مرکزی کردار کے ساتھ سرحد پار گئی ہیں۔

زویا ناصر، یشمہ گل، ماریا اونیرا اور حرا خان نے بھی ہانیا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

معروف سوشل میڈیا شخصیت عدنان ظفر نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا کہ ہانیا کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے فلم کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انتظار نہیں ہو رہا کہ فلم کب ریلیز ہوگی۔

’سردار جی 3‘ 28 جون کو صرف عالمی سطح پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم سازوں نے انڈین دباؤ کے باوجود فلم میں پاکستانی فنکاروں کو برقرار رکھا ہے اور انڈیا میں ریلیز سے گریز کیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس