Follw Us on:

ٹرمپ ایران اور اسرائیل دونوں سے ناخوش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump
ایران پر حملے کا فیصلہ دو ہفتوں میں کریں گے:امریکا( فائل فوٹو)

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم ہوچکی، اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ایران اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہوں۔ 

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے، اسرائیل، ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا،  اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔ 

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں اسرائیل کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایران پر بمباری بند کر کے اپنے ہوابازوں کو فوراً واپس بلا لے۔

Trump truth

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اسرائیل، بم گرانا بند کر دو۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ بڑی خلاف ورزی ہو گی۔ اپنے ہوابازوں کو ابھی واپس بلا لو۔

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 13 جون سے شروع ہونے والی جنگ 12 روز بعد ’جنگ بندی‘ پر فی الحال ختم ہوگئی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس