Follw Us on:

امریکی صدر کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کر دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump iconic pic
پاکستانی حکومت نے صدر ٹرمپ کے اس کردار کو عالمی امن کے لیے ایک سنجیدہ اور نتیجہ خیز کوشش قرار دیا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نامزدگی ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن بڈی کارٹر نے کی ہے۔ بڈی کارٹر نے ناروے کی نوبیل کمیٹی کو خط کے ذریعے تجویز دی۔

بڈی کارٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی سرپرست کو مہلک ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، اور اسرائیل و ایران کے درمیان مسلح تنازع کو ختم کر کے امن قائم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا، اس لیے وہ نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں۔

اس اعلان سے ایک روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں واضح کمی دیکھی گئی۔

Trump admin orders social media vetting
پاکستان کی حکومت نے بھی امریکی صدر کو نوبیل انعام دینے کی حمایت کی ہے۔ (فوٹو: دی کوریا ہیرالڈ)

پاکستان کی حکومت نے بھی امریکی صدر کو نوبیل انعام دینے کی حمایت کی ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے نوبیل کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا، جو ان کے امن کے قیام میں اہم کردار کا ثبوت ہے۔

یہ سفارش حالیہ پاک انڈیا کشیدگی کے تناظر میں کی گئی، جس کے بارے میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ان کے کہنے پر ممکن ہوئی۔

نوبیل انعام کے لیے نامزدگی پر صدر ٹرمپ نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک جانب وہ خوش دکھائی دیے کہ ان کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے، دوسری طرف انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ “مجھے نوبیل انعام ملنا چاہیے کیونکہ میں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوا دی، لیکن نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے کبھی نہیں دیں گے۔”

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی امن کوششوں، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں ہونے والے ابراہام معاہدوں کے باعث نوبیل انعام کے لیے نامزد ہو چکے ہیں، لیکن انہیں تاحال یہ انعام نہیں دیا گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس