Follw Us on:

آئندہ تین روز اہم، کراچی والوں کے لیے وارننگ جاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rains
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے 29 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

جمعے کے روز وقفے وقفے سے بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ ہفتہ اور اتوار کو تیز اور موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک کراچی سمیت دیگر ساحلی علاقوں کو متاثر کرتا رہے گا، جس کے بعد دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک کے دیگر حصوں میں اثرانداز ہوگا۔

Weather2
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ( فائل فوٹو)

حکام نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں کراچی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، نکاسی کے نظام پر دباؤ بڑھنے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس