ایکس (سابقہ ٹویٹر)کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر برہمی کا اظہار کرتےہوئےلکھا کہ “ایکس کا ریکمنڈیشن الگوریتھم غصہ دلاتا ہے۔ میں ابھی اس کے مینیجر سے بات کرنا چاہتا ہوں”۔
ایلون مسک آئے روز خبروں کی زینت بنتے دیکھائی دیتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے دوران یا چیٹ جی پی ٹی کی خریدوفروخت کے معاملے پر مسک اکثر خبروں میں نظر آتے ہیں۔ 24 جنوری کو انہوں نے ایکس کے ایلگوریتھم کے بارے میں برہمی کا اظہار ایکس پر ہی اپنے اکاونٹ کے ذریعے کیا۔
یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ایپلیکیشن ایکس کےمالک خود ایلون مسک ہی ہیں۔
ان کے ٹویٹ کے ریپلائیز میں صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں سےبہت سے لوگوں نے اس مسئلے کی نشاندہی کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایکس پر ہمیں اپنے مزاج کی چیزیں دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔ ہر وقت سیاست اور ملکی حالات ہی نظر آتے ہیں۔
ڈونیکا ٹیبیٹ نامی ایک صارف نے لکھا کہ میں ویسے اکاونٹس کو خوشی سے دیکھوں گی جو میرے شوق کے مطابق ہوں گے۔ ابھی تک تو مجھے یہاں سیاسی چیزیں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ مجھے کبھی بھی یہاں پیارے جانور ، باغ بانی یا ا س کےمتعلق چیزیں دیکھنے کو نہیں ملی ہیں۔
I would be interested to see more accounts that align with my interests in my feed. So far I only ever see politics stuff. I never see anything related to cute animals, or gardening or crafts or any of the other interests I put in when I signed up.
— Donica Tibbetts (@DonicaTibbetts) January 24, 2025
ایک اور صارف نے لکھا کہ ایکس کے متعلق میں سب سے زیادہ جو ناپسند(چلیں نفرت کرنا کہہ لیں)کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ اس کی کسٹمر سروس ٹیلی کام انڈسٹری سے بھی زیادہ خراب ہے ۔ میں نے ہیلپ لینے کے تمام طریقے آزما لیے ہیں لیکن یہ کبھی مدد نہیں کرتا۔
ایک اندین صارف چندن شرما نے لکھا کہ ایکس کا ایلگوریتھم صرف ہم لوگوں کی پوسٹس کوکم ریچ دے رہا ہے۔ یہ صرف دو لوگوں کی پوسٹس کو دیکھاتا ہے جن کے نام ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟
ریان میرل نامی ایک صارف نے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ایک ٹیسٹ ہے جس سے یہ پتا لگایا جا رہا ہے کہ ایک منفی پوسٹ پہ لوگوں کا ردِعمل کیا آتا ہے۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کی ایلون کو آج کوئی خطرناک کھانے کی تجویز آئی ہے جس میں گروک نے کہا ہے کہ مرغی کے انڈوں کی بجائے شطر مرغ کے انڈے زیادہ بہتر رہیں گے۔
ایک اور صارف نے ریپلائی میں لکھا کہ مجھے اپنی ہی کی گئیں گزشتہ پوسٹس نظر نہیں آتی ہیں اور نہ ہی مجھے اپنے ریپلائیز نظر آتے ہیں۔ کیوں کہ میں میڈیا میں کام کرتا ہوں اور مجھے بار بار اپنے پوسٹس کو دیکھنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کو اٹھانے کےلیے شکریہ۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں میں مصنوعی ذہانت سے ایک تصویر بنوا کر پوسٹ کی جس میں ایلون مسک اپنے سامنے ایلون مسک کو ہی دیکھ رہے ہیں۔
Saw you talking to the manager earlier pic.twitter.com/7y9EevScFE
— wassam (@badboydopes) January 24, 2025