ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر وقار احمد نے حالیہ دی اکنامسٹ کی لیویئبلیٹی انڈیکس رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 173 شہروں کی فہرست میں کراچی کا 170 واں نمبر پر آنا ایک نہایت الارمنگ صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں شہر کی درجہ بندی مختلف اہم پہلوؤں کی بنیاد پر کی گئی ہے، جن میں ماحولیاتی حالات، سیکیورٹی، ثقافتی ماحول، بنیادی سہولیات، اور شہری انفراسٹرکچر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ غیر قانونی تعمیرات، پارکوں اور پلے گراؤنڈز پر قبضے، اور سبز علاقوں کا خاتمہ ہے۔ ایسے ماحول میں نہ رہائشی سہولیات بہتر ہو سکتی ہیں اور نہ ہی شہر کو انسانی زندگی کے لیے سازگار بنایا جا سکتا ہے۔