پریش راول نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ مشہور فلمی کردار بابو بھیا کے طور پر ہیرا پھیری فرنچائز کی تیسری فلم میں واپس آ رہے ہیں۔ ان کے اس اعلان سے افواہوں کا خاتمہ ہوا اور فلم کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
حال ہی میں خبریں تھیں کہ پریش راول اس منصوبے سے الگ ہو گئے تھے کیونکہ اداکار و پروڈیوسر اکشے کمار نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی۔ تاہم، راول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہوا! سب کچھ حل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کی محبت کے باعث یہ فلم ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے اور ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہترین کام پیش کرے۔ راول کے مطابق، وہ پہلے سے ہی اس پراجیکٹ کا حصہ تھے اور صرف کچھ معمولی تبدیلیاں باقی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی یقین دہائی کروائی ہے کہ ہیرا پھیری 3 یقینی طور پر بڑی اسکرین پر آرہی ہے اور ہمارے درمیان ایسا کچھ بھی نہیںہے بلکہ ہم تو درینہ دوست ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا پال واکر ‘فاسٹ اینڈ فیوریس 11’ میں واپس آئیں گے؟
یہ بھی رپورٹ ہوا تھا کہ اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی نے راول کے خلاف 25 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ جواباً، راول نے اپنی 11 لاکھ روپے سائننگ فیس بمعہ 15 فیصد سود واپس کر دی، جس کے بعد معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا لیا گیا۔
پروڈیوسر فیروز نڈیاڈوالا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ تنازع کو اکشے کمار اور تخلیقی ٹیم کے دیگر افراد کی کوششوں سے حل کیا گیا۔