Follw Us on:

وکٹورین کراؤن پجن”: دنیا کا سب سے بڑا اور نایاب کبوتر”

سوشل ڈیسک
سوشل ڈیسک

دنیا کا سب سے بڑا کبوتر سمجھا جانے والا “وکٹورین کراؤن پجن” ایک انتہائی نایاب اور ایکسوٹک پرندہ ہے۔ اس کی قیمت عالمی سطح پر 3000 سے 4000 ڈالر تک ہے۔

پاکستان میں اس کی تعداد بہت کم ہے، اور یہاں صرف چند جوڑے ہی موجود ہیں، یہ پرندہ انسانوں سے مانوس ہے اور اس سے رابطہ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کا نام “وکٹورین کراؤن پجن” رکھا گیا ہے کیونکہ ملکہ وکٹوریا کو اپنے تاج میں نیلے پرندوں کے پر بہت پسند تھے اور یہ کبوتر ان کے تاج کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

یہ پرندہ اس قدر نایاب ہے کہ دنیا میں اس کی تعداد بہت کم ہے اور یہ ایک انتہائی قیمتی پرندہ مانا جاتا ہے۔ اس کا مالک، ملک نبیل صاحب، اس کی دیکھ بھال میں انتہائی محنت کرتے ہیں۔ وہ اس پرندے کو بچپن سے اپنے ساتھ رکھ کر اسے تربیت دیتے ہیں تاکہ یہ انسانوں کے ساتھ مانوس ہو سکے۔

صبح اس کو اُبالے ہوئے انڈے اور سیب کھلائے جاتے ہیں، جبکہ دوپہر میں اس کی مخصوص غذا تیار کی جاتی ہے، جس میں ڈاگ فوڈ اور دیگر دانے شامل ہیں۔ یہ کبوتّر اس قدر خاص ہے کہ اس کو کتے کے کھانے کی خوراک بھی دی جاتی ہے۔

پاکستان میں اس پرندے کی تعداد انتہائی محدود ہے، اور اگر کوئی ایسا کبوتّر مل جائے تو اس کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم، ملک نبیل صاحب کا کہنا ہے کہ وہ اس کبوتّر کو صرف نمائش کے لیے لائے ہیں تاکہ لوگوں کو اس نایاب پرندے کے بارے میں آگاہی ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ابھی تک اس کبوتّر کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، چاہے ان کے پاس اس کے لئے بڑی قیمت کی پیشکشیں بھی آئیں۔

یہ پرندہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی نایاب نوعیت کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے اور اس کی حفاظت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز کے سوشل میڈیا ڈیسک کی پروفائل ہے۔

سوشل ڈیسک

سوشل ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس