Follw Us on:

زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل کا اندرونی منظر 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mohsin naqvi directs to complete construction work of model jail in islamabad
اسلام آباد میں 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کا منصوبہ ایک بار پھر فعال کر دیا گیا ہے۔ (تصویر: دی نیشن)

اسلام آباد میں 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کا منصوبہ ایک بار پھر فعال کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکٹر ایچ-16 میں واقع زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 ان کے ہمراہ وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، سی ڈی اے حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دن رات کام کرکے تعمیراتی سرگرمیاں ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ پہلے مرحلے میں 1500 قیدیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ اب تک دو بیرکیں مکمل ہو چکی ہیں۔

چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور بھی تکمیل کے قریب ہیں۔ محسن نقوی نے مزید دو بیرکوں کی تعمیر 90 دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے جیل میں 34 بستروں پر مشتمل اسپتال اور مرکزی کچن کی جلد از جلد تکمیل کا حکم بھی دیا۔ وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ جیل میں عملے کی تعیناتی کے لیے منصوبہ پیش کیا جائے۔

All khyber pakhtunkhwa jails already filled beyond capacities
وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ جیل میں عملے کی تعیناتی کے لیے منصوبہ پیش کیا جائے۔ (تصویر: بول نیوز)

بریفنگ کے دوران حکام نے بتایا کہ جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا، تاہم یہ کئی سال تاخیر کا شکار رہا۔ موجودہ حکومت نے منصوبے کو دوبارہ فعال کرتے ہوئے تعمیراتی کام تیز کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے کے آئندہ مراحل میں قیدیوں کی گنجائش میں مزید اضافہ، حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانا اور اصلاحی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر تعمیراتی ادارے کام کی رفتار بڑھانے کے پابند ہیں۔

آئندہ چند ماہ میں مزید پیشرفت کے بعد ماڈل جیل کے مکمل آپریشنل ہونے کی توقع ہے، جس سے وفاقی دارالحکومت میں قیدیوں کے لیے جگہ کی قلت کا مسئلہ کسی حد تک حل ہو سکے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس