Follw Us on:

آسٹریلیا کی سوشل میڈیا پر پابندیاں: پاکستان کیا سیکھ سکتا ہے؟

سوشل ڈیسک
سوشل ڈیسک

سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے لیے ایک حساس اور اہم موضوع بن چکا ہے۔ یہ پلیٹ فارمز کم عمر بچوں پر گہرا ذہنی اور جسمانی اثر ڈال سکتے ہیں۔ والدین، اساتذہ، اور ماہرین مسلسل اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ بچوں کو ان پلیٹ فارمز کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔

دنیا کے کئی ممالک میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے قوانین بنائے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت قوانین متعارف کروائے ہیں۔ ان قوانین کا مقصد بچوں کو انٹرنیٹ کے نقصان دہ اثرات سے بچانا اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت کو محفوظ بنانا ہے۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان جیسے ملک میں ایسے قوانین مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں؟ ہم نے والدین، بچوں، اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے یہ سوال کیا، جس کے نتیجے میں ایک دلچسپ بحث نے جنم لیا۔

بچوں کے مطابق سوشل میڈیا ان کے لیے نہ صرف ایک تفریحی ذریعہ ہے بلکہ یہ انہیں نئی چیزیں سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود مختلف کورسز، جیسے گرافک ڈیزائننگ، ایس ای او، کوڈنگ، اور دیگر موضوعات، بچوں کی تعلیم و تربیت میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

والدین اس بات پر فکر مند ہیں کہ بچوں کا زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزرنے کی وجہ سے ان کی نیند، تعلیم، اور حقیقی تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کے غیر حقیقی دنیا میں وقت گزارنے سے بچوں کے اندر احساس کمتری اور مقابلے کا رجحان پیدا ہو رہا ہے۔

ماہرین اور انفلوئنسرز کا کہنا ہے کہ بچوں میں سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے والدین کو تربیت دینا ضروری ہے۔ انہیں نہ صرف بچوں کے لیے حدود کا تعین کرنا چاہیے بلکہ یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ بچے سوشل میڈیا کو مثبت اور تعمیری طریقے سے استعمال کریں۔

یہ بات تسلیم کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ممکن نہیں ہے، خاص طور پر جب روزمرہ کے کاموں میں ٹیکنالوجی کا استعمال لازم ہو چکا ہے۔ اس کے بجائے بچوں کو رہنمائی فراہم کرنا اور انہیں سکھانا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے تاکہ وہ خود سمجھ سکیں کہ ٹیکنالوجی کا درست استعمال کیسے کیا جائے۔

پاکستان کے مستقبل کے لیے یہ فیصلہ نہایت اہم ہے کہ آیا بچوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے یا انہیں۔

یہ پاکستان میٹرز کے سوشل میڈیا ڈیسک کی پروفائل ہے۔

سوشل ڈیسک

سوشل ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس