Follw Us on:

120 دن کے لیے پی ٹی اے سے فری رجسٹریشن کیسے ممکن ہے؟

حسیب احمد
حسیب احمد
How to register mobile with pta for overseas pakistanis
یو اے ای سے واپسی پر پاکستانی شہری موبائل 120 دن کے لیے بغیر ٹیکس رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ (تصویر: نورتھن پوسٹ)

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری اب پاکستان میں داخلے پر اپنا موبائل فون بغیر کسی ٹیکس کے رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت پاکستان میں متعارف کرائے گئے نئے عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت دستیاب ہے  ۔

یہ نظام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تازہ پالیسی کے مطابق، اب بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری ہر دورے پر اپنے موبائل کو 120 دن کے لیے مفت رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

Pta launches 2
متحدہ عرب امارات میں مقیم تقریباً 17 لاکھ پاکستانی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ (تصویر: پرو پاکستان)

اس عمل کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن  رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) پورٹل استعمال کیا جاتا ہے جہاں صارف چند منٹوں میں آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتا ہے۔ اس کے لیے ایئرپورٹ پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے یا کسی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم تقریباً 17 لاکھ پاکستانی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان میں وہ افراد شامل ہیں جو اکثر اہل خانہ سے ملاقات تقریبات یا تعطیلات کے لیے پاکستان کا سفر کرتے ہیں۔ نئے سسٹم کے تحت ان کے لیے موبائل رجسٹریشن کا عمل بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔

Pta grants licences to vpn service providers
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر خودکار اور سادہ نظام ہے جو صارف کو گھر بیٹھے رجسٹریشن کی سہولت دیتا ہے۔ (تصویر: دی نیو انٹرنیشنل)

عام طور پر اگر کوئی شخص بیرون ملک سے موبائل فون لاتا ہے تو اسے پاکستان میں کام کرنے کے لیے رجسٹر کروانا ضروری ہوتا ہے۔ بصورت دیگر  عارضی مدت کے ختم ہونے کے بعد موبائل بلاک ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق  یہ نیا نظام  زائرین کو پاکستان میں قیام کے دوران ڈیجیٹل رسائی کو سہل بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر خودکار اور سادہ نظام ہے جو صارف کو گھر بیٹھے رجسٹریشن کی سہولت دیتا ہے۔ا س سہولت سے وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کے لیے رابطے میں رہنا آسان ہو گیا ہے۔

No pta mobile registration taxes for 120 days
پی ٹی اے کا مشورہ ہے کہ روانگی سے پہلے ڈی آئی آر بی ایس پر موبائل رجسٹر کر لیں۔ (تصویر: او ایل ایکس بلوگ)

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانی روزگار یا بہتر مواقع کی تلاش میں متحدہ عرب امارات منتقل ہو چکے ہیں۔ ان کے لیے یہ نئی سہولت خاصی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈی آئی آر بی ایس پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے صارف کو اپنے پاسپورٹ آمد و روانگی کی تفصیلات اور موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر فراہم کرنا ہوتا ہے۔ رجسٹریشن 120 دن کے لیے مؤثر ہوتی ہے  اور اس مدت کے بعد فون کو دوبارہ رجسٹر کرانا لازمی ہوتا ہے۔

پی ٹی اے نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان روانگی سے قبل مسافر ڈی آئی آر بی ایس پورٹل پر موبائل رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں تاکہ بعد میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس