Follw Us on:

لیورپول کے معروف فٹبالر ڈییوگو ژوٹا اسپین میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Liverpool
گاڑی کو آگ لگنے کے بعد دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ (فوٹو: فائل)

لیورپول فٹبال کلب کے معروف پرتگالی اسٹرائیکر ڈییوگو ژوٹا اسپین اپنے چھوٹے بھائی آندرے کے ہمراہ شمال مغربی علاقے میں کار حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ دلخراش حادثہ جمعرات کی رات 12 بج کر 30 منٹ پر زامورا کے قریب رِیاس باخاس ہائی وے (A-52) پر پیش آیا، جب دونوں بھائی لیمبورگینی کار میں سفر کر رہے تھے۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے باعث دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

عالمی خبررساں ادارے اسکائی نیوز کے مطابق گارڈیا سول (اسپین کی پولیس) نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک گاڑی روڈ سے باہر نکل گئی اور شواہد سے لگتا ہے کہ اوور ٹیکنگ کے دوران گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔ گاڑی کو آگ لگنے کے بعد دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

فارنزک رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک متوفی کی شناخت لیورپول ایف سی کے کھلاڑی ڈییوگو ژوٹا کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ دوسرے ان کے بھائی آندرے فلیپے ہیں۔

Liverpool ii
پرتگال کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 49 میچز میں 14 گول اسکور کیے۔ (فوٹو: فائل)

واضح رہے کہ حادثے کے صرف دس روز قبل ژوٹا نے اپنی دیرینہ ساتھی روٹے کارڈوسو سے شادی کی تھی۔ وہ تین بچوں کے والد تھے۔

ڈییوگو ژوٹا نے اپنے کیریئر کا آغاز پرتگال سے کیا اور بعد ازاں اسپین کے اتلیٹیکو میڈرڈ اور انگلینڈ کے وولورہیمپٹن وانڈرز کی نمائندگی کرنے کے بعد 2020 میں لیورپول کلب میں شامل ہوئے۔ انہوں نے لیورپول کے لیے 123 میچز میں 47 گول کیے اور حالیہ پریمیئر لیگ جیتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی سطح پر انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 49 میچز میں 14 گول اسکور کیے۔

ان کے بھائی آندرے ژوٹا، جو 26 برس کے تھے، پرتگال کی سیکنڈ ڈویژن ٹیم پینافیئل کے لیے کھیلتے تھے۔

لیورپول فٹبال کلب نے ایک بیان میں ژوٹا اور ان کے بھائی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کلب کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈییوگو ژوٹا اور ان کے بھائی ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کلب کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا اور متاثرہ خاندان سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، جوکہ ژوٹا کے قومی ٹیم میں کپتان رہے ہیں، نے انسٹاگرام پر پیغام میں لکھا کہ یہ سب بے معنی لگ رہا ہے۔ ابھی چند دن پہلے ہم نیشنل ٹیم میں اکٹھے تھے، ابھی تم نے شادی کی تھی۔ تمہاری بیوی، بچوں اور اہل خانہ کے لیے دل سے دعا ہے۔ ہم تمہیں کبھی نہیں بھولیں گے۔ اللہ تم دونوں کو جنت نصیب کرے۔

پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے بھی اس سانحے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈییوگو ژوٹا نہ صرف ایک باصلاحیت کھلاڑی تھے بلکہ وہ ایک غیر معمولی انسان بھی تھے۔ ان کی ہنسی، خوش اخلاقی اور مثبت سوچ انہیں ہر دلعزیز بناتی تھی۔ آج ہم نے دو چمکتے ستارے کھو دیے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈییوگو ژوٹا گیمنگ کے بھی شوقین تھے اور ان کا اپناای اسپورٹس ٹیم بھی تھا، جہاں وہ باقاعدگی سے ٹوئچ پر گیمز اسٹریمنگ کرتے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس