Follw Us on:

آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

تراب رشید
تراب رشید
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجنگ بندی معاہدے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے غزہ سے متعلق امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف معاملے پر 12 ممالک کو خطوط پر دستخط کردیے ہیں، روسی صدر سے پابندیوں سے متعلق بات کی تھی، روسی صدرپیوٹن پابندیوں سے پریشان ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چین کا دورہ کر سکتا ہوں یا چینی صدر امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے خوشخبری دی کہ ٹک ٹاک ڈیل بہت قریب ہے اور جلد معاہدہ ہو سکتا ہے۔

Author

تراب رشید

تراب رشید

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس