اس وقت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات ہورہے ہیں اور دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو واشنگٹن کے دورے پر ہیں، نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تو امن کے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کردیا ہے۔
ادھر مشرق وسطیٰ، پاکستان اور مغربی میڈیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے معاہدے ’ابراہم اکارڈ‘ کو قبول کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: حماس اور اسرائیل میں مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز: ’ہم بھارت سے ڈیل کررہے ہیں اور پاکستان سے بھی‘
سوال یہ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے میں پاکستان اور سعودی عرب کی اہمیت کیا ہے؟
اسرائیل کے حوالے سے پاکستانی ریاستی پالیسی میں تبدیلی کا کتنا امکان ہے؟ دیکھیے ’پاکستان میٹرز‘ میں ڈاکٹر اسامہ شفیق کی خصوصی گفتگو