Follw Us on:

بلوچستان: ناکہ بندی کر کے 9 مسافروں کو اغوا کر لیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak army.
بلوچستان: ناکہ بندی کر کے 9 مسافر کواغوا کر لیا گیا(فائل فوٹو)

بلوچستان کے ضلع ژوب اور موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سرہ ڈاکئی پر قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے دو بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرلیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: منشیات فروشوں کے خلاف پاک کالونی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

شاہد رند کے مطابق عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس