Follw Us on:

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ:پاکستان نے  ملائشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

احسان خان
احسان خان
Hocky
پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ میں ملائشیا کو شکست دے کر  فائنل میں پہنچ گیا۔( فائل فوٹو)

پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ میں ملائشیا کو شکست دے کر  فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔

چین کے شہر ڈازھو میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیاء کپ  کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا تین، تین گول سے برابر رہا، ملائشیا نے دو اور پاکستان نے ایک پنالٹی شوٹ ضائع کی۔

انڈر۔18 ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور جاپان کے درمیان اتوار کو ہوگا

سیمی فائنل سے پہلے گروپ کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کر کے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ون ڈے رینکنگ، پاکستان کا کون سا کھلاڑی کون سی پوزیشن پر ہے؟

 اس سے قبل ٹیم نے بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پْرامید ہے، دوسرا سیمی فائنل جاپان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس