صوبہ سندھ کے شہر خیر پور کے ایک نوجوان نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نےایک ایسی سائیکل بنائی ہے جو بجلی اور شمسی توانائی دونوں سے چلتی ہے۔
سیف اللہ دھاریجو قائداعظم یونی ورسٹی نواب شاہ میں پڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سائیکل کو ہم واپڈا اور سولر انرجی دونوں کی مدد سے چلا سکتے ہیں اور اگر یہ بھی دستیاب نہ ہوں تو ہم چارجنگ کر کے چلا سکتے ہیں۔
انہوں نے سائیکل چلانے کے لیے ایک ایپ بھی بنائی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں سائیکل کی چارجنگ وغیرہ کا پتا چلتا ہے۔
سیف اللہ مزید کہتے ہیں کہ یہ سائیکل ایک مرتبہ چارج ہونے پر 50 کلومیٹر سفر کرے گی اور اگر سورج کی روشنی کی شدت زیادہ ہوگی تو یہ 70 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت 80 ہزار ہوگی۔