Follw Us on:

علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے برطرف، نیا صدر کون ہوگا؟

زین اختر
زین اختر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپورکو خیبرپختونخوا میں پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سےپارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا۔ جب کہ ان کی جگہ پر نئے صوبائی صدر جنید اکبر کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو نئے صوبائی صدر جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے یہ بھی  ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں پارٹی کی تشکیلِ نو کے لیےمشاورت کی جائے۔

سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی کے صدر نہ رہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان معاملات کی بجائے صوبے میں گورننس اور دہشت گردی کے معاملات پر فوکس رکھیں۔

دوسری جانب عمران کان کی جانب سےکے پی کے میں کرپشن پر تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں، انہوں نے علی امین کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاست سے باہر آئیں۔

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس