Follw Us on:

تاجک نژاد سوشل میڈیا سٹار کو دبئی ائیر پورٹ پر کیوں گرفتار کیا گیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Abdu rozik
ان کی مینجمنٹ کے مطابق وہ اب بالکل آزاد ہیں اور دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔ (فوٹو: نیوز انڈیا ٹٰی وی)

تاجک نژاد سوشل میڈیا اسٹار اور ’بگ باس 16‘ کے معروف ترین شرکا میں شامل عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

ان کی مینجمنٹ کے مطابق وہ اب بالکل آزاد ہیں اور دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عبدو روزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوری کے ایک مبینہ الزام کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی گرفتاری سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

تاہم جلد ہی عبدو روزق کی ٹیم نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ عبدو کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ صرف کچھ دیر کے لیے دبئی پولیس نے حراست میں لیا۔ انہوں نے مکمل وضاحت فراہم کی، جس کے بعد فوری طور پر رہا کر دیا گیا۔

ABP Live سمیت متعدد عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق، ابدو کو چوری کے شبہے میں روکا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عبدو روزق اس واقعے کے قانونی پہلوؤں پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ ان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ سی غلط فہمی تھی جسے بعض حلقوں نے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

یاد رہے کہ عبدو روزق تاجکستان میں پیدا ہوئے اور بچپن میں گروتھ ہارمون کی کمی کے باعث ان کا قد چھوٹا رہ گیا، تاہم انہوں نے اپنی گلوکاری، ہنر اور پرکشش شخصیت کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔ دبئی منتقل ہونے کے بعد وہ باکسنگ کی دنیا میں بھی داخل ہوئے اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے سفیر مقرر ہوئے۔

انڈیا میں مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس 16‘ میں ان کی شرکت نے انہیں جنوبی ایشیا میں بے پناہ مقبولیت دلائی۔

یاد رہے کہ ابدو روزیک کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ صرف مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا، اور اب وہ مکمل طور پر آزاد ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس