Follw Us on:

!کراچی کا جادوئی اسپرے، چند سیکنڈذ میں بلیڈنگ کو روک کر بیکٹیریا کا خاتمہ کرے

تراب رشید
تراب رشید

کراچی کے ایک باصلاحیت طالب علم نے بایئو ریف نامی ایک نیا اسپرے تیار کیا ہے، جو شریم شیل  سے حاصل ہونے والے قدرتی اجزاء پر مبنی ہے۔

یہ اسپرے بلیڈنگ کو صرف چند سیکنڈز میں روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی بیکٹیریا کو مؤثر طریقے سے ختم کرتا ہے۔

اس پراڈکٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی ہے،

بایئو ریف اسپرے کا کلینکل ٹیسٹ ابھی جاری ہے، اور اس کے کامیاب نتائج کے بعد اسے مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

طالب علم کا مقصد اس پراڈکٹ کو پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی ایکسپورٹ کرنا ہے تاکہ اس کے فوائد عالمی سطح پر لوگوں تک پہنچ سکیں۔

بایئو ریف کی تیاری میں جدید سائنسی تحقیق اور قدرتی اجزاء کا بہترین امتزاج کیا گیا ہے، جس سے اس کی تاثیر اور فائدہ دونوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ اسپرے خاص طور پر زخمی ہونے یا چوٹ لگنے کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ فوری طور پر

بلیڈنگ روکنے اور بیکٹیریا کی افزائش کو روکتے ہوئے انفیکشن سے بچاؤ فراہم کرتا ہے۔

بایئو ریف کا یہ سائنسی حل صحت کے میدان میں اہم پیشرفت ہو سکتا ہے اور عالمی سطح پر طبی مصنوعات کی فہرست میں ایک نیا مقام حاصل کر سکتا ہے۔

تراب رشید

تراب رشید

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس