حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر نفسیات فتیحہ اشرف نے کہا کہ دوستوں اور فیملی ممبران سے دوری اور تنہائی، جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، جو کہ ایک انسانی جان بھی لے سکتی ہے۔
فتیحہ اشرف نے کہا کہ جب انسان سوشل ہونا چھوڑ دیتا ہے، لوگوں سے ملتا جلتا نہیں ہے تووہ بہت سی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے، کبھی بھی تنہا نہیں رہنا چاہیے کیونکہ اس سب سے بڑا نقصان انسان ڈیپرشن کا شکار ہو جاتا ہے۔
حمیرا اصغر کی موت کی اصل وجہ کیا تھا، انہوں نے خودکشی کی یا پھر ان کا قتل ہوا، وجوہات کیا تھیں؟ اصل حقائق جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔