فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن رواں سال کے پہلے سالانہ امتحانات برائے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ I اور II یعنی نویں اور دسویں جماعت کے نتائج بدھ، 16 جولائی 2025 کو دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر جاری کرے گا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، نتیجہ اعلان کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے۔
طلبا اپنے نتائج ان طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں
• ایس ایم ایس اطلاع: وہ طلبہ جنہوں نے اپنے داخلہ فارم میں موبائل نمبر شامل کیے تھے، انہیں ان کے نتائج بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دیے جائیں گے۔
• آن لائن رسائی: طلبہ اپنے نتائج فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
• ایس ایم ایس کوئری سروس: امیدوار اپنا رول نمبر درج ذیل فارمیٹ میں لکھ کر 5050 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛پاکستانی خواتین کے موبائل فون رکھنے کے امکانات مردوں سے 35 فیصد کم: رپورٹ
اسپیس دے کررول نمبر لکھ کر سینڈ کر دیں جس کے جواب میں انہیں ان کا نتیجہ بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔