جب ایک طالبعلم یونیورسٹی میں داخلے کا سوچتا ہے تو سب سے پہلے جو سوال ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہوتا ہے کہ کہاں اپلائی کیا جائے؟ کون سی یونیورسٹی بہتر ہے؟ کیا میری فیلڈ اس ادارے میں موجود ہے؟ فیس کتنی ہے؟ میرٹ کتنا جاتا ہے؟ اور داخلہ کب کھلتا ہے؟ ان سوالوں کے جوابات تلاش کرنا اکثر وقت طلب اور الجھن بھرا مرحلہ بن جاتا ہے۔
لیکن اب پاکستان کے نوجوانوں نے اس مسئلے کا حل خود نکال لیا ہے۔ کچھ طلبا نے مل کر ایک ایسا چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو ان تمام سوالات کا جواب صرف چند سیکنڈز میں دے سکتا ہے۔ اس چیٹ بوٹ کا نام ہے AUST-AI، اور یہ پاکستان کی تقریباً تمام جامعات کی تفصیلات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف طلبا کا وقت بچاتی ہے بلکہ داخلے کے عمل کو بھی آسان اور منظم بنا دیتی ہے۔