Follw Us on:

کس ملک سے دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ ہے؟ آن لائن سروے کے حیران کن نتائج

احسان خان
احسان خان

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ریڈیت پر ایک صارف نے پوسٹ شئیر کی کہ “عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون سا ملک ہے؟”اس سوال کے ساتھ دنیا کا ایک نقشہ بھی شیئر کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے صارفین نے اپنی رائے دی۔

اس نقشے کی بنیاد پر سب سے نمایاں جھنڈا امریکا کا تھا، یعنی زیادہ تر افراد نے امریکا کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ ایران کا جھنڈا بھی مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں نظر آیا، جہاں لوگوں نے ایران کو عالمی امن کے لیے خطرناک تصور کیا۔

حیران کن طور پر انڈیا اور افغانستان کے نقشے پر پاکستان کا جھنڈا دیکھا گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان ممالک کے عوام نے پاکستان کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھا۔ لیکن پاکستان میں رہنے والے صارفین نے انڈیا کو نہیں بلکہ امریکاکو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اس پوسٹ میں اس کو 2013 کا سروے کہا گیا ہے مگر واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کوئی باقاعدہ عالمی سروے تھا یا صرف ریڈیٹ پر ایک آن لائن ڈسکشن، لیکن پوسٹ کے نیچے مختلف صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھاکہ میں امریکا کی نسبت ملک میں انڈیا مخالف بیان بازی کم ہی سنتا ہوں، ہم اکثر مذہبی سکالرز کو امریکا پر تنقید کرتے دیکھتے ہیں خاص طور پر کے پی کے میں امریکا سے باقی پاکستانیوں کی نسبت زیادہ نفرت کرتے ہیں۔ یہاں کراچی میں بھی ہمیں انڈیا کی کوئی پرواہ نہیں۔ دوسری طرف ہندوستانی دن رات پاکستان مخالف پروپیگنڈا پوسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

Whatsapp image 2025 07 16 at 22.16.49

ایک اور صارف نے کہا کہ اس حقیقت سے پیار ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کو سب سے بڑا خطرہ نہیں سمجھتا جبکہ اس کے پڑوسی پاکستان کے بارے میں سوچنا چھوڑ نہیں سکتے۔
اسی صارف کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور نے لکھا سچ میں جب بھی کوئی ہندوستانی مجھ سے کہتا ہے ‘ہم آپ لوگوں کے بارے میں بہت سوچتے ہیں’، میں جواب دیتا ہوں ‘ہم آپ کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے’،ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سچ میں ہم ان کے زہنوں میں مفت کرائے پر رہ رہے ہیں۔

Whatsapp image 2025 07 16 at 22.16.50

دوسری طرف ایک صارف نے لکھا:
“یقینی طور پر گوبر کے چقندر سے بنایا گیا ہے۔ انہیں افغانستان سے ڈیٹا ملا ہے لیکن سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، قازقستان یا ایران سے نہیں؟”

Whatsapp image 2025 07 16 at 22.16.50 (1)

بحث کے آخر میں کئی صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو پائیدار امن کی ضرورت ہے اور جنگوں میں ہمیشہ عام لوگ ہی متاثر ہوتے ہیں۔ اگر حکومتیں اپنے عوام پر توجہ دیں تو ایسے سروے کی نوبت ہی نہ آئے۔ طاقت کے نشے نے ہمیشہ انسانیت کو نقصان پہنچایا ہے، اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہم امن کا ساتھ دیتے ہیں یا جنگ کا۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس