Follw Us on:

کیا اے آئی ہماری نوکریاں چھیننے جا رہی ہے، مصنوعی ذہانت کیا کہتی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Web (3)
اے آئی عام انسان کی روزمرہ زندگی میں مختلف طریقوں سے شامل ہو چکا ہے۔ (فوٹو: فائل)

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ان دنوں ایک بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ کیا اے آئی انسانوں کی نوکریاں چھین لے گا؟ کیا مشینیں دنیا پر قبضہ کرنے والی ہیں؟

پاکستان میٹرز نے اپنی اس خصوصی ویڈیو میں اے آئی سے نوکریوں سمیت کئی دلچسپ سوالات کیے، جن کے اے آئی نے جوابات دیے۔

اے آئی کا کہنا تھا کہ اس کا اثر تقریباً ہر انڈسٹری پر محسوس کیا جا رہا ہے، لیکن چند شعبے ایسے ہیں جن میں اس کا اثر نمایاں ہے، جیساکہ ہیلتھ کیئر، فنانس، آٹوموٹیو اور ریٹیل و مینوفیکچرنگ وغیرہ جیسے شعبے قابلِ ذکر ہیں۔

اے آئی اسسٹنٹ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں اے آئی عام انسان کی روزمرہ زندگی میں مختلف طریقوں سے شامل ہو چکا ہے، 2025 میں کئی چیٹ بوٹس مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، جن میں اوپن اے آئی، گوگل اسسٹنٹ، ایمازون الیگزا اور مائیکروسافٹ کپیلاٹ شامل ہیں۔

کیا اے آئی کو قانونی حیثیت دینی چاہیے، اے آئی اسسٹنٹ سے آپ کیا کام لے سکتے ہیں
اور کیا اے آئی انسانوں سے زیادہ ذہین ہے؟ ایسے مزید سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس